26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ایک اور درخواست دائر

درخواست میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست افراسیاب خٹک نے دائر کی۔ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔  

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

Load Next Story